صبح کی حاضری - فکاہیہ
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صبح کی حاضری کو یقینی بنانے کے تین اہم جزو ہیں نمبر1 ویچر چھیدن ہال( جسے حرف عام میں ڈی ایچ یعنی ڈائسیکشن ہال کہتے ہیں ) میں وقت پر پہنچا جائے. محض لمحہ بھر دیری پر دروازہ آپ کے منہ پر دے کر مارا جائے گا. نمبر 2 کہ آپ کے پاس ایک عدد اوور آل موجود ہو نمبر3 ایک عدد ڈی ایچ کارڈ . جہاں تک تعلق صبح وقت پر پہنچنے کا ہے تو اس کے لئے لازم ہے کہ صبح گھر سے وقت پر نکلا جائے. گھر سے وقت پر نکلنے کے لئے لازم ہے کہ وقت پر تیار ہوا جائے. وقت پر تیار ہونے کے لئے لازم ہے کہ وقت پر اٹھا جائے. وقت پر اٹھنے کے لئے لازم ہے کہ وقت پر سویا جائے گویا مندرجہ بالا جو علامات ہیں یہ تمام سحرخیزی کی ہیں اور بفضل خدا ہم اس بیماری میں مبتلا نہیں ہیں ہاں مگر گامی کو یہ عادت ہے اور اس کے نزدیک یہ بہت فضیلت والی بات ہے. وجہ اس کی یہ ہے کہ گامی اقبال کو اپنا مرشد مانتا ہے اور اقبال نے یورپ میں رہتے ہوئے لکھا ہے کہ زمستانی ہوا میں گرچہ تھی شمشیر کی تیزی نہ چُھوٹے مجھ سے لندن میں بھی آدابِ سحر خیزی گامی کے نزدیک سحرخیزی کا بہتری...