بنیادی زندگی بچاؤ اسکیم
ہمارے ہاتھ ایک اسکیم لگی ہے، اصطلاح میں اسے ذرا مختلف نام سے پکارا جاتا ہے.ہم مگر اسے'' بنیادی زندگی بچاؤ اسکیم '' لکھیں گے. لہٰذا ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بروز اتوار سے اسے اسی نام سے لکھا اور پکارا جائے. کسی اور نام کی اسکیم پر کی گئی لین دین کا ذمہ دار فدوی نہ ہوگا. اس اسکیم کا بنیادی مقصد اس شخص کی حضرتِ عزرائیل سے بازیابی ہےجو قریب المرگ ہو (گویا قلبی حرکت سے تقریباً محروم ہوچکا ہو- سانس نہ لے پا رہا ہو- موجودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے زندگی سے مایوس ہوچکا ہو - بنیادی خاندانی منصوبہ بندی نہ کرنے کی وجہ سے اولاد کی کثرت رکھتا ہو مگر یہ نہ سمجھ پارہا ہو کہ ان کے لیے روٹی، کپڑے اور مکان کا بندوبست کیونکر کیا جائے اور اس فکر سے آزادی کے لیے ایک اور شادی کے متعلق سوچ رہا ہو کہ بچوں کو بیگم خود پالے ) واضح رہے کہ یہ اس اسکیم سے قدرے مختلف ہے جو حضرتِ مسیح کے ہاتھ قریباً اکیس صدیوں پہلے لگی تھی. بنیادی فرق یہ ہے کہ وہ خداداد تھی اور اس میں ُمردوں کو زندہ کیا جاتا ہے. جبکہ اِسے ہر خاص و عام سیکھ سکتا ہے اور مجموعی طور پر ہمارے...