شناختی کارڈ
شناختی کارڈ ( فدوی کی پہلی فکاہیہ تحریر جو مکمل نہ ہوسکی - اپنی بیسویں سالگرہ پر مگر ایک پیرا شائع کیے دیتے ہیں کہ حالات سے مماثلت رکھتا تھا) 24 ستمبر 1999ء کا واقعہ ہے کہ صبح کاذب سے تقریبا تین گھنٹے بعد اور صبح صادق سے اندازا" نوے منٹ بعید عالم دنیا کے بوجھ میں ساڑھے چھے پائونڈ کا اضافہ ہوا اور نتيجاتا" فدوی نے اس ہوا' پانی مٹی کی بنی زمین پر آنکھ کھولی ۔ ننھے مہمان کی آمد پر اہل خانہ غالبا" بہت مسرور تھے لہذا شہر بھر میں مٹھائی کا دور چلایا گیا ، ہم بذات خود ایک دو ایسے بزرگوں کو جانتے ہیں کہا انہوں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے معدہ اور لبلبے سے ازلی دشمنی نکالتے ہوئے خوب "جمو" کھائے اور بالآخر خود کو شوگر کےعارضے میں مبتلا پایا. یہ ایسی بیماری ہے کہ الله بچائے ! خیر 24 تاريخ والے واقعہ یعنی فدوی کی پیدائش کی تاریخ میں اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت ہے کہ یہ پاک بھارت جنگ 1965ء کی جنگ بندی کے عین 34 برس جمع چھیاسی ہزار چار سو سیکنڈ بعد پیش آیا ۔ لہذا یہ واقعہ امن کی علامت قرار پاتا ہے، ان تفصیلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم" نا...