ایموجیز کا بیان - عالمی یومِ ایموجی
ایموجیز کا بیان - عالمی یومِ ایموجی از محمد عبداللہ شیخ آ ج دنیا بھر میں عالمی یومِ ایموجی منایا جارہا ہے. اس سلسلے میں ایموجیز کا بیان لازمی سمجھا. یاد رہے کہ میسنجر پر بندر والی ایموجی نہایت خوبصورت اور ڈیٹیلڈ ہے. اس کے برعکس واٹس ایپ پر رونے والی ایموجی نہایت بہترین ہے اور آگ والی ایمعجی کے تو کیا کہنے. بالکل اصل کی مانند معلوم ہوتی ہے. ان دو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے علاوہ ہم کوئی ویب سائٹ زیادہ استعمال نہیں کرتے ورنہ ہمیں یقین ہے کہ انسٹاگرام اور اس قسم کی دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہترین قسم کی ایموجی بہرحال ہوا کرتی ہوں گی. یہاں تک کہ ہمارے علم میں ہے کہ اسنیپ چیٹ پر تو بندے کو ہی ایموجی بنا دینے کا بندوبست موجود ہے. مگر ذرا تصور کیجئے کہ کس طرح سے یہ ایموجیز ہمارے دماغوں کو مینیپولیٹ کرتی ہیں جبکہ دوسری طرف آن لائن تحریر میں حُسن پیدا کرتی ہیں. ذرا یاد ہو تو، ایک وقت تھا کہ جب فیس بک پر صرف لائک کا سائن ہوا کرتا تھا. آہستہ آہستہ یہ ایموجیز سامنے آئیں یعنی لائک، لو، لاف، سیڈ اور اینگری. حال ہی میں کئیر ایموجی کا ب...