ملتان میٹرو فیڈر بس کا ایک ناجائز جائزہ .
ملتان میٹرو فیڈر بس کا ایک ناجائز جائزہ . تحریر : محمد عبدللہ شیخ . . حضرات ! سلام عرض ہے ... توجہ مطلوب ہے ... گزارش ہے کہ مندرجہ بالا بس کے مندرجہ ذیل بنیادی مقاصد ہیں : 1. ایک عدد بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے لیے سفری سہولیات فراہم کرنا .. 2. کالج اور آفس وغیرہ کے اوقات میں روڈ کو جگہ جگہ سے بلاک کرنا تاکہ لوگوں میں وقت کی پابندی کا جذبہ پیدا کیا جاسکے .. 3. بلاضرورت مشہور زمانہ فلم سیریز "دی فاسٹ اینڈ دی فیورس" کا عملی مظاہرہ کرنا اور عوام الناس سے ناموزوں القابات اور خطابات کی صورت میں داد وصول کرنا . 4. دهواں کا اخراج تاکہ بین الاقوامی ادارہ برائے انسداد ماحولیاتی آلودگی کے افسران بے روزگاری سے محفوظ رہیں اور آلودگی کی آگاہی کے سلسلے میں ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں ہونے والے سیمینارز میں متحرک نظر آئیں .. جہاں تک مسافروں کا تعلق ہے تو وہ آپ کو چاولوں کے آٹے میں "آئیوڈائزڈ نمک" کی مانند شاز و ناظر ہی دیکهنے کو ملتے ہیں . حمید اکبر گامی کے بقول اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس میں سوار ہونے کے لیے میٹرو کارڈ ہونا ضروری ہے جس کے...