لُڈو اِسٹار اور گامی - فکاہیہ
جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ عرض ہے کہ اگر مندرجہ بالا شعر کو سلیس اردو میں لکھ کر مفہوم اخذ کریں تو '' کھیلنے اور کودنے '' کا پیغام ملتا ہے. یوں بھی ماہرینِ طب کے مطابق صحت مند زندگی کے لیے یہ دونوں افعال لازم و ملزوم ہیں. ہمارا مگر کودنے سے پرہیز ہے. وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم فطری طور پر کمزور و ناتواں ہونا قرار پائے ہیں. مثال اس کی یوں لیجئے کے نشتر میں داخلے سے قبل جب ہم فوج میں، بطور میڈیکل کیڈٹ، داخلے کے امیدوار تھے، تو ہمیں فزیکل امتحان میں یہ کہہ کر نکالا گیا ہے کہ '' میاں! جاؤ تم سے نہ ہو پائے گا !! '' ہم بھی حضرت محسن نقوی کے اصول پر وہاں سے نکل آئے کہ خود بخود چھوڑ گئے ہیں تو چلو ٹھیک ہوا اتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے خیر آمدم برسر مقصد؛ کھیلنے سے ہم مگر پرہیز نہیں کرتے. سوائے اس کے کہ کھیل ایسا ہو جس میں مشقتِ جسمانی شامل ہو . مثلاً ہاکی، فٹبال اور کرکٹ سے ہماری جان جاتی ہے. کرکٹ تو یوں بھی فضول کھیل ہے کہ اس میں دو افراد تو کھیلتے ہیں اور بقایا بنا کر کرکٹروں کا سا بھیس غالب تماشاۓ...