چاکلیٹ کی وجہ سے موت کا واقعہ ہونا
زندگی کے نشیب و فراز میں کچھ حالات ایسے آتے ہیں جب انسان بالکل مایوس ہوجاتا ہے. اس کا زندگی پر سے یقین اٹھ جاتا ہے اور وہ بس آزادی چاہتا ہے. ایسے میں اسے ایک دوست کی ضرورت ہوتی ہے اور جو دوست ضرورت کے وقت کام آئے اسے گامی کہتے ہیں. یونہی بروز دو شنبہ کا واقعہ ہے کہ ہم پر کچھ ایسے حالات آن وارد ہوئے جیسے اوپر بیان کیے گئے ہیں. ایسے میں ہم نے گامی کو ساتھ لیا، اپنی یاماہا جنون ایک سو سی سی میڈ ان جاپان چیسسز نمبر 223190 کی پشت پر سوار ہوئے اور لانگ ڈرائیو پر نکل گئے. واضح رہے کہ یہ لانگ ڈرائیو جامعہ طبی نشتر سے شمالی بائی پاس کی جانب تھی اور اس کا اہتمام دن کی تعلیمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا گیا تاکہ مستقبل میں ہمارے تعلیمی کریئر پر حکومتی کارکردگی کی مانند انگلیاں نہ اٹھائی جائیں اور ہماری ساکھ جو دیگر انتظامی معاملات کے سبب پہلے ہی متاثر ہوچکی ہے مزید دلدل میں نہ جا گھسے. اس تحریر کو لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سند رہے اور ضرورت کے وقت کام آسکے. خیر آمدم برسرِ مقصد : اس لانگ ڈرائیو پہ ہم نے گامی کو وہ تمام مسائل بتائے جن کا ہمیں سامنا تھا. گامی فطری طور پر اگرچہ کچ...