قرنطینہ اور گامی
اے پڑھنے والو! پڑھو کہ آج فدوی نے دورِحاضر کی ایک نہایت ہی نازک صورتحال پر لکھ ڈالا ہے. اس صورتحال سے نہ صرف ہم بلکہ گامی سمیت ہمارے تمام ہی احباب متاثر ہوئے ہیں. جو لفظ اس کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے وہ بہرحال ہماری موجودہ ادبی صلاحیتوں اور سمجھ بوجھ سے بالاتر ہے. گوگل نے اس کا ترجمہ الگ تھلگ رہنے کا کیا ہے جبکہ اردو پوائنٹ کے مطابق اس کے لفظی معنی ایک خاص مدت کے لیے ایک جگہ رہنے کے ہیں. گامی کے مطابق ا س کا مطلب طبی قید ہے. ہمارا یہ ماننا ہے کہ یہ لفظ غیر ضروری طور پر اتنا مشکل رکھا گیا ہے. یہی وجہ ہے کہ پہلے تو ہم اس لیے پریشان رہے کہ اس کی املا کیا ہو گی؟ قرطینہ، قرنطینہ، قرقطینہ یا کترینہ. گویا ان چار میں سے ایک آخری لفظ ہمیں جانا پہچانا لگا کیونکہ محترمہ کو ہم نے ایک عدد جوس کے اشتہار میں غالب کے پسندیدہ آم کے ساتھ کچھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھا تھا جنہیں دلکھنے سے ہم عاجز ہیں. بہر حال تین چار اساتذہ سے رہنمائی لینے کے بعد یہ بات مستند قرار پائی کہ اصل لفظ قرنطینہ ہے اور اس قرنطینہ کو حکومتِ وقت نے نافذ کیا ہے. اس کے نفاذ کی وج...