عید مبارک



اے دیویو! اے سجنو! سلامِ مسنون ہوا چاہتا ہے.
عید کا وقت ہوا چاہتا. بندہ مبارک باد پیش کرتا ہے.
آپ کو، آپ کے گھر والوں کو، آپ کے گھر والے کو، آپ کی گھر والی کو (اخری دو اصناف پہ ابھی سب کا فٹ آنا لازم نہ ہے) کو ہماری اور ہماری نا مولود آل اولاد کی جانب سے عید مبارک 

واضح رہے کہ یہ مبارک دل کی اتاہ گہرائیوں سے نہ ہے کہ وہ تو سب ایسا کہ رہے ہیں اور گامی کا فلسفہ ہے کہ اپنا معیاد زمانے سے جدا رکھنا چاہئیے لہذا یہ سطحِ دل سے اسے سطحِ دل پر ہی قبول کریں کہ اندر تو اندھیر ہے. ہمارے دل میں تو فی الحال ہے آپکا معلوم نہیں 👀

اس پر مسرت موقع پر ہم ان تمام احباب کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم غریب کی افطاری کا سامان گاہے بگاہے کیا اور جنہوں نے اس عمل سے گریز کیا ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک عظیم سعادت سی محروم رہے. اس سلسلے میں '' افطاری '' کے نام سے تحریر جلد منظر عام پر آئے گی. ابھی اس ویڈیو لنک سے کام  چلائیں ◀

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2357508170975991&id=100001504927501

جہاں تک تعلق عیدی لینے دینے کا ہے تو اس میں سے ہم دونوں پر یقین نہیں رکھتے. لہذا نہ تو عیدی ہم سے مانگی جائے (اگر ضد زیادہ ہوئی تو ہم بھی پھر جذبہِ سکوٹری کے تحت ایک فوٹو اپنی چند 100 100 کے نوٹوں کے ساتھ پوسٹ کریں گے اور لکھیں گے کہ جس کو عیدی چاہیے لے لے ) [عیدی وصول کرنا بھی ہمارے اصولوں کے خلاف ہے لیکن اگر کوئی خوشی سے دے تو ہم کوئی کافر ہیں جو منکر ہوں. مال آتا کسے چبھتا ہے جناب!!  

ہاں جہاں تک عید کے تحفے کا رواج ہے تو وہ ہم خوشی سے قبول کرنا چاہیں گے. واضح رہے کہ آجکل ہمیں ان اشیا کی ضرورت ہے لہذا تحفہ دیتے وقت وصول کنندہ کی ضروریات کا  احترام کیا جائے :-

*ایک عدد ناول نسیم حجازی کا جو ہم نے نہ پڑھا ہو (یعنی قیصر و کسری اور قافلہ حجاز کے علاوہ)

*ایک عدد بلو ٹوتھ سپیکر چھوٹا جس پر ہم بنیادی طور پر ملکہ ترنم کے نغمے سن سکیں

*ایک عدد ہارڈ ڈرائیو انٹرنل 1 tb برائے لیپ ٹاپ شہباز شرہف والا

*ایک عدد کرسی جو ہماری سٹڈی کی زینت بنے اور نسبتاً ان پلاسٹک کی کرسیوں سے آرام دہ ہو جن کا استمعال ہم آج کل کر رہے ہیں

*ایک عدد وائر لیس ٹرمر کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ تار والا ٹرمر استعمال کرنے سے ہمیں کسی دن الیکٹرک شاک لگے گا اور ہمارا شوقِ شہادت تعین شدہ  وقت اور مقام کی تبدیلی کے ساتھ پورا ہوگا. اللہ اللہ!!!

المختصر عید مبارک!!! 



Comments

Popular posts from this blog

لُڈو اِسٹار اور گامی - فکاہیہ

قصہ ہمارے نکاح کا

وہ ساتھ بیٹھ جائے تو رکشہ بھی مرسڈیز