قصہ ہمارے نکاح کا
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔ اے لوگو ہمارا نکاح نہیں ہوا ۔ خدا کی قسم ! ہمارا نکاح نہیں ہوا ۔ نکاح تو دور کی بات ، اللہ جانتا ہے منگنی بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی گھرانے میں ہمارے رشتے کی بات چلائی گئی ہے ۔ لہذا ہمیں اس قسم کے میسج کر کے شرمندہ نہ کیجئے کہ "عبداللہ ! کیا تمہارا نکاح ہوگیا ہے؟ " " میاں صاحب کیا منگنی طے پا گئی ہے ؟ " کیونکہ یہ نہ صرف ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے بلکہ ان سوالات سے ہمیں مایوسی اور یہاں تک کہ ڈپریشن ہو رہا ہے کہ اس عمر میں جہاں ہمارے ہم جماعتوں کے بال بچے ہو چکے ہیں ( مثال کے طور پر محمد امین کو ہی لیجیے جس نے فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن کے ساتھ ہی شادی کر لی اور پہلے پراف کی پریپس کے دوران اس کے ہاں اللہ کی رحمت آن موجود ہوئی ) اس کے برعکس ہم ابھی تک یہاں کنوارے پھر رہے ہیں اور آئندہ بہت سالوں تک خود کو اسی حالت میں پا رہے ہیں ۔ ایسے حالات میں پھر ڈپریشن نہ ہو تو اور کیا ہو ؟ اس ساری صورتِ حال کے ذمہ دار بہرحال ہم خود ہیں ۔ ہوا کچھ اس ...